ترکی: PKKکے 2 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

وزارت داخلہ کے زیرِ نگرانی جاری 'قائل پروگرام' کے نتیجے میں PKK سے فرار ہو نے والے 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1837727
ترکی: PKKکے 2 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKKکے 2 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت داخلہ کے زیرِ نگرانی جاری 'قائل پروگرام' کے نتیجے میں PKK سے فرار ہو نے والے 2 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گرد 2013 اور 2015 میں تنظیم میں شامل ہوئے اور شام، ایران اور عراق میں کاروائیاں کرتے رہے۔

ان گرفتاریوں کے ساتھ رواں سال میں گرفتاری پیش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں