اقوام متحدہ  میں امریکہ کی مستقل نمائندہ گرین فیلڈ جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گی

اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے کی جانب سے دیے گئے بیان میں  کہا  گیا ہے کہ تھامس گرین فیلڈ  جلد ہی   ترکی  کا دوورہ کریں گی  اور شام  کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کا بھی جائزہ لیں گی، تاہم اس دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے

1836009
اقوام متحدہ  میں امریکہ کی مستقل نمائندہ گرین فیلڈ جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گی

اقوام متحدہ  میں   امریکہ کی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ  جو اس سے قبل ترکی کا  دورہ ملتوی  کرچکی ہیں جلد ہی  ترکی کا دورہ کریں گی۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے کی جانب سے دیے گئے بیان میں  کہا  گیا ہے کہ تھامس گرین فیلڈ  جلد ہی   ترکی  کا دوورہ کریں گی  اور شام  کے ساتھ ملنے والی سرحدوں کا بھی جائزہ لیں گی، تاہم اس دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق تھامس گرین فیلڈ یکم سے دو جون کو ترکی میں ہوں گے۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل مشن کے بیان کے مطابق گرین فیلڈ شامی سرحد پر شامیوں کی انسانی ضروریات کے بارے میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں سے بریفنگ حاصل

 کر یں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تھامس گرین فیلڈ ترکی میں شامی پناہ گزینوں  کے علاوہ ، ترکی کے سینیئر حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ سرحد پار امداد کی سہولت فراہم کرنے اور لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی حفاظت میں ترکی کے اہم کردار پر  مذاکرات  کیے جاسکیں۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ  جنہوں نے8 تا 9 مئی   ترکی کے دورے  کا منصوبہ  تھا ، صحت کے مسائل کی وجہ سے اپنے دورے کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔



متعللقہ خبریں