ترکی: آقار کا دورہ متحدہ عرب امارات اور شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات

آقار نے النہیان کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام پہنچایا اور شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا

1835179
ترکی: آقار کا دورہ متحدہ عرب امارات اور شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔

آقار کل سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے۔ اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر اعلیٰ برائے امورِ دفاع محمد بن احمد البواردی  کے ساتھ اور بعد ازاں صدر اور ابو ظہبی کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان  سے ملاقات کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی دفاعی و سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ آقار نے النہیان کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام پہنچایا اور شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے صدر منتخب ہونے پر شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارکباد بھی پیش کی۔



متعللقہ خبریں