اسرائیل سے قدرتی گیس کے معاملے میں تعاون پر بات چیت ہو سکتی ہے:ایردوان

صدر نے قدرتی گیس کے حوالےسے کہا کہ اسرائیلی حکام اورہماری وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے درمیان بات چیت  ہوگی جبکہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے دورہ  اسرائیل کے بعد لگتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کےلیے تیار ہے

1834311
اسرائیل سے قدرتی گیس کے معاملے میں تعاون پر بات چیت ہو سکتی ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  اسرائیل کے ساتھ گیس پر تعاون کے حوالے سے  ہمارے تحقیقی بحری جہاز بحرہ روم کے متعین کردہ مقامات پر مصروف ہیں۔

ایردوان نے آذربائیجان  کے دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی ۔

صدر نے کہا کہ  بحر روم میں ترکی کے تحقیقی اور سیسمیک بحری جہاز متعین کردہ مقامات پر  تلاش کا کام شروع کریں گے، قدرتی گیس کے حوالےسے اسرائیلی حکام اورہماری وزارت توانائی و قدرتی وسائل کے درمیان بات چیت  ہوگی جبکہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے دورہ  اسرائیل کے بعد لگتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کےلیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترک ۔اسرائیل تلقات میں فروغ کےلیے اقدامات لیے جائیں گے،اب تک صورت حال میں خاطر خواہ پیش رفت نظر آتی ہے،اور امید ہے کہ اس پیش رفت میں مزید تیزی آئے گی ۔

 



متعللقہ خبریں