غیر ملکی دشمنی کا بیج ہماری قوم میں موجود نہیں ہوسکتا: ایردوان

صدارتی مشیر فخر الدین آلتون   نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ اجلاس 3 گھںٹے تک جاری رہا  جس میں ترکی میں پناہ گزینوں اور دیگر غیر ملکیوں کی اقامت سے متعلق امور پر غور کیا گیا

1831948
غیر ملکی دشمنی کا بیج ہماری قوم میں موجود نہیں ہوسکتا: ایردوان

 اعلی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت انقرہ میں ہوا۔

 صدارتی مشیر فخر الدین آلتون   نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ اجلاس 3 گھںٹے تک جاری رہا  جس میں ترکی میں پناہ گزینوں اور دیگر غیر ملکیوں کی اقامت سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔

 صدر ایردوان نے اجلاس میں اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ  تاریخ بھر ترکی نے پناہ گزینوں کےلیے اپنے دروازے کھولے اور ان کی جانب مدد کا  ہاتھ بڑھایا ہے۔

 صدر نے کہا کہ شمالی شام  کو ایک محفوظ علاقہ بنائے جانے سے اب تک 5 لاکھ شامی  مہاجرین واپس جا چکےہیں،عالمی امداد کے تحت  ان علاقوں مین مزید رہائشی بستیاں تعمیر کرتےہوئے شامی پناہ گزینوں کی گھر  واپسی میں اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔

اجلاس میں صدر نے مزید کہا کہ  ہماری تہذیب،ایمان اور اقدار اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ  ہم غیر ملکی دشمنی کو ریاست و عوام میں پنپنے   سے روکیں۔

 



متعللقہ خبریں