وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی امریکہ میں مصروفیات

میولود چاوش اولو    نے ان خیالات کا اظہار   اپنے دورہ امریکہ   کے دوران نیویارک  میں ترک ہاوس  میں    ترک – امریکن کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات ک کے دوران کیا ہے

1828640
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی امریکہ میں مصروفیات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ  وہ جانتے ہیں  چند  ایک ممالک ہ ایسے ہیں  جو روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

میولود چاوش اولو    نے ان خیالات کا اظہار   اپنے دورہ امریکہ   کے دوران نیویارک  میں ترک ہاوس  میں    ترک – امریکن کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات ک کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا ختم ہو چکی ہےلیکن   یوکرین میں جنگ  جاری ہے اور  اور خطے میں مسائل  پچیدہ ہوتے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  "اس طرح کے اوقات میں قیادت کا ویژن اور عقل سلیم بڑا اہم کردار  ادا کرتی ہے۔ ان سب کو    یوکرائن کی جنگ میں واضح طور پر دیکھا  جا سکتا ہے۔  ہم ان مشکل دنوں میں صدر رجب طیب ایردوان  کی قیادت میں اپنی فعال اور اصولی خارجہ پالیسی کے ساتھ اپنا راستہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس عمل میں ہم جس پالیسی کی پیروی کر  رہے ہیں  اس کو سب کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

انہوں   نے  کہا کہ کہ  وہ جانتے ہیں  چند  ایک ممالک ہ ایسے ہیں  جو روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں  لیکن  اس   کی قیمت  یوکرینی اور روسی باشندے ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  د ونوں ممالک کے درمیان جلد از جلد جنگ بندی ہونی چاہیے، چاوش اولو نے کہا کہ ترکی شہریوں کے انخلا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ مل کر کام کر  رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے انسانی ہمدردی کے مسائل پر تجویز کردہ  اقوام متحدہ، ترکی، روس اور یوکرین  پر  مشتمل ایک رابطہ گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   ہم  مستقبل   قریب میں   ایک تکنیکی اجلاس منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں