ہمارا، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کو مثبت خیال کرنا ناممکن ہے: ایردوان

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسکینڈینیوین ممالک دہشت گرد تنظیموں کے مہمان خانے بنے ہوئے ہیں لہٰذا ہمارا، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کو مثبت خیال کرنا ممکن نہیں ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1826659
ہمارا، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کو مثبت خیال کرنا ناممکن ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسکینڈینیوین ممالک دہشت گرد تنظیموں کے مہمان خانے بنے ہوئے ہیں لہٰذا ہمارا، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کو مثبت خیال کرنا ممکن نہیں ہے"۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اخباری نمائندوں کے ساتھ ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کی۔

فن لینڈ کے نیٹو رکنیت مرحلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " ہم، سویڈن اور فن لینڈ سے متعلق پیش رفتوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن ہم ان کے بارے میں کوئی مثبت سوچ نہیں رکھتے۔ ہم سے قبل کی حکومتوں نے یونان کے بارے میں غلطی کی۔ نیٹو کی طرف سے پشت پناہی کی وجہ سے یونان کا ترکی کے ساتھ روّیہ آپ سب کے سامنے ہے۔ اس معاملے میں ہم، بحیثیت ترکی دوسری دفعہ غلطی نہیں کرنا چاہتے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اسکینڈینیوین ممالک حقیقی معنوں میں دہشت گرد تنظیموں کے مہمان خانے بنے ہوئے ہیں۔ PKK اور DHKPCجیسی دہشت گرد تنظیمیں ان کی پارلیمنٹ تک میں شامل ہو چکی ہیں۔ اس وجہ سے ہمارے لئے، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کو مثبت نگاہ سے دیکھنا ناممکن ہے۔ 



متعللقہ خبریں