وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی لائبیریا کے وزیر دفاع ڈینیئل ڈی زیانکاہن سے ملاقات

حلوصی آقار  نے کل دارالحکومت انقرہ میں وزارت قومی دفاع میں ایک فوجی تقریب کے ساتھ زیانکاہن کا استقبال کیا۔ لائبیریا کے وزیر دفاع زیانکاہن نے اعزازی کتاب پر دستخط کرنے کے بعد، دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی

1822892
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار کی لائبیریا کے وزیر دفاع ڈینیئل ڈی زیانکاہن سے ملاقات

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے لائبیریا کے وزیر دفاع ڈینیئل ڈی زیانکاہن سے ملاقات کی ہے۔

حلوصی آقار  نے کل دارالحکومت انقرہ میں وزارت قومی دفاع میں ایک فوجی تقریب کے ساتھ زیانکاہن کا استقبال کیا۔

لائبیریا کے وزیر دفاع زیانکاہن نے اعزازی کتاب پر دستخط کرنے کے بعد، دونوں وزراء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دفاعی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور تعاون بڑھانے اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے خلاف جنگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں