صدر ایردوان اور صدر علی ایف ریزے ہوائی اڈے کا افتتاح مشترکہ طور پر کریں گے

ریزے سے  34 کلومیٹر ہوپا سے 54 کلو میٹر  اور آرتوین سے  125 کلومیٹر  دور پازار کے علاقے میں   موجود  ہوائی اڈے پر پہلی لینڈنگ صدر ایردوان اور صدر علی ایف کے طیارے کریں گے

1822965
صدر ایردوان اور صدر علی ایف ریزے ہوائی اڈے کا افتتاح مشترکہ طور پر کریں گے

سمندری پشتے  پر  تعمیر کردہ ترکی کے دوسرے رن وے ریزے آرتوین ہوائی اڈے کا افتتاح 14 مئی کو صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف مشترکہ طور پر کریں گے۔

ریزے سے  34 کلومیٹر ہوپا سے 54 کلو میٹر  اور آرتوین سے  125 کلومیٹر  دور پازار کے علاقے میں   موجود  ہوائی اڈے پر پہلی لینڈنگ صدر ایردوان اور صدر علی ایف کے طیارے کریں گے۔

دونوں صدور کو لے جانے والے طیاروں کے رن وے پر اترنے کے بعد دونوں صدور تقریب  والی جگہ  پہنچ جائیں گے۔

افتتاح کے بعد صدر ایردوان، علی ایف اور دیگر مہمانوں  کے  اعزاز میں اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔



متعللقہ خبریں