پامک قلعے کی  سال کے پہلے 4 ماہ میں 240 ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے  سیر کی

ترکی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک  کی حیثیت رکھنے والے پامک قلعے،   اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، اپنے مہمانوں کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہے

1822450
پامک قلعے کی  سال کے پہلے 4 ماہ میں 240 ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں  نے  سیر کی

دینزلی کے سیاحتی مرکز پامک قلعے کی  سال کے پہلے 4 مہینوں میں 240 ہزار ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے  سیر کی ہے۔

ترکی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک  کی حیثیت رکھنے والے پامک قلعے،   اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، اپنے مہمانوں کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پامک قلعے اپنی ثقافتی اور تاریخی دولت کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےاور دنیا بھر کے سیاح یہاں  علاقے کی خوبصورتی کو دیکھنے  کے لیے آتے ہیں۔

سیاح  سفید ٹریورٹائنز پر اور تاریخی کھنڈرات سے گزر سکتے ہیں اور تمام موسموں میں 36 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ "کلیو پیٹرا پول" کے نام سے مشہور قدیم تالاب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اس خطے میں گرم ہوا کے غبارے اور پیرا گلائیڈنگ بھی آسمان سے منفرد نظارہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

2020 میں، 151,268  افراد  نے یکم جنوری سے 18 مارچ 2020 کے درمیان  پامک قلعے کی  سیر کی۔

نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی وبا کی وجہ سے  پامک قلعے 19 مارچ سے یکم جون تک سیاحوں کے لیے بند تھا۔

گزشتہ سال یکم جنوری سے 30 اپریل کے درمیان 100 ہزار 145 سیاحوں نے پامک قلعے کی سیر کی  اور اس سال کی اسی مدت میں 240 ہزار 883 سیاحوں نے سیاحت کی ہے ۔



متعللقہ خبریں