ترکی: صدر ایردوان کی شاہ سلمان اور ولیعہد پرنس کے ساتھ ملاقات

جدّہ پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری تقریب کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا

1820227
ترکی: صدر ایردوان کی شاہ سلمان اور ولیعہد پرنس کے ساتھ ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

کل شام کے وقت جدّہ پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری تقریب کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ایردوان اور شاہ عبدالعزیز کے درمیان بند کمرے کے دو طرفہ مذاکرات ہوئے اور اس کے بعد دونوں سربراہان نے عشائیے میں شرکت کی۔

بعد ازاں صدر ایردوان نے ولیعہد پرنس سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔

بند کمرے کے یہ مذاکرات السلام پیلس میں طے پائے۔

واضح رہے کہ صدر ایردوان نے سعودی عرب روانگی سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب میں متوقع مذاکرات میں ترکی۔سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت کی جائے گی اور باہمی تعاون میں فروغ کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں