ترکی: وارانک۔ الزیودی ملاقات

ترکی اپنی مضبوط اقتصادیات، اسٹریٹجک محل وقوع، مضبوط صنعتی انفراسٹرکچر اور کاروباری مواقع کے ساتھ ایک قابل اعتبار ساجھے دار ہے: وارانک

1819128
ترکی: وارانک۔ الزیودی ملاقات

ترکی کے وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے انقرہ میں آئی ٹی ویلی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعلیٰ برائے خارجہ تجارت تہانی بن احمد الزیودی اور ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

الزیودی کے ساتھ اجلاس میں وارانک نے کہا ہے کہ ترکی اپنی مضبوط اقتصادیات، اسٹریٹجک محل وقوع، مضبوط صنعتی انفراسٹرکچر اور کاروباری مواقع کے ساتھ ایک قابل اعتبار ساجھے دار ہے۔ ترکی دیگر دنیا کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتار اور معیاری مصنوعات پیش کرنے کا اہل اور سب سے بڑھ کر ایک متبادل رسدی مرکز ہے۔

بین الوفود مذاکرات کے بعد دونوں وزراء نے ترکی کے ویژن پروجیکٹ "ترکی آٹو موبیل انٹرپرائزر گروپ" TOGG کے یوزر لیب صارف ٹیسٹ مرکز کا دورہ کیا، منصوبے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور TOGG کی تجرباتی ڈرائیو کی۔



متعللقہ خبریں