ترکی نے ہمیشہ علاقائی عوام کے تحفظ کا خیال رکھا ہے: عراقی ترکمین لیڈر

عراقی ترکمین محاذ کی انتظامی کمیٹی کے رکن آئیدن معروف نے کہا ہے کہ ترکی کا شمالی عراق میں پی کےکے کے خلاف آپریشن خطے میں امن و سلامتی کا سبب بنے گا

1818191
ترکی نے ہمیشہ علاقائی عوام کے تحفظ کا خیال رکھا ہے: عراقی ترکمین لیڈر

عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے نسلی و دینی امور کے وزیر اور عراقی ترکمین محاذ کی انتظامی کمیٹی کے رکن آئیدن معروف نے کہا ہے کہ ترکی کا شمالی عراق میں پی کےکے کے خلاف آپریشن خطے میں امن و سلامتی کا سبب بنے گا،ہم عراقی ترکمین ہمیشہ جمہوریہ ترکی کے ساتھ رہیں گے۔

 ترکمین وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں  ترکی کے  دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے خلاف شمالی عراق میں جاری آپریشن کے بارے میں کہا کہ  حالیہ ایام کے دوران  جمہوریہ ترکی اور اس کی فوج  کی جانب سے پی کےکے کے کے خلاف سرحد پار آپریشن علاقائی عوام کے لیے امن و آشتی کا وسیلہ بنے گا،ہم بطورعراقی ترکمین ہمیشہ جمہوریہ ترکی کی حمایت کریں گے۔

معروف نے کہا کہ  ماضی سے آج تک  ترکی نے ہمیشہ علاقائی عوام اور یہاں بسے تمام نسلی  و مذہبی گروہوں کے درمیاین بلا امتیازمدد و تعاون  فراہم کیا ہے۔

معروف نے اپنے پیغام میں شہدا کے لیے رحمت خداوندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں