دی ہیگ میں مسجد کا افتتاح

دی ہیگ میں ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش کی شرکت سے، نو تعمیر شدہ، ہالینڈ دیانت وقفHDV آہی ایوران جامع مسجد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

1818208
دی ہیگ میں مسجد کا افتتاح

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ترکی محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش کی شرکت سے، نو تعمیر شدہ، ہالینڈ دیانت وقفHDV آہی ایوران جامع مسجد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

محکمہ مذہبی امور کے جاری کردہ بیان کے مطابق علی ایرباش نے، ڈین بوش HDV اورہان غازی جامع مسجد کے بعد دی ہیگ میں دوسری مسجد کا افتتاح کیا ہے۔

آہی ایوران جامع مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ایرباش نے کہا ہے کہ یہ تقریب ماہِ رمضان کی تقریبات میں سب سے زیادہ خیر و برکت والی تقریب ہے۔ مساجد شہروں کے دِل اور رب العزت کے حرمِ کعبہ اور پیغمبر آخرالزمان کی مسجد نبوی کی دنیا بھر میں پھیلی ہوئی شاخوں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مساجد صرف نماز پڑھنے کے ہی نہیں حصول تعلیم کے بھی مقامات ہیں۔ 

ایرباش نے کہا ہے کہ اس وقت ہم جس مسجد کا افتتاح کر رہے ہیں خدا کرے کہ یہاں زمانوں تک نماز ادا کی جاتی رہے اور اس کے میناروں سے تا قیامت اذان کی آواز بلند ہوتی رہے۔

بعد ازاں فیتہ کاٹ کر مسجد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں