دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 ترک فوجی شہید

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے  خلاف آپریشن میں تین دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا

1816789
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ  میں 2 ترک فوجی شہید

انفنٹری سپیشلسٹ سارجنٹ کوبیلائے چون شمالی عراق میں آپریشن پنجہ لاک کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گئے۔

وزارت ِ دفاع  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ ہمیں گہرے افسوس اور دکھ سے  دو چار کرنے والے اس واقع میں   اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے  ہمارے شہید جوان  کی مغفرت کے دعا گو ہیں ،  اس کے لواحقین  ، ترک مسلح افواج اور ترک قوم سے اظہار تعزیت کرتے  ہوئے صبر و جمیل کے دعا گو ہیں ۔

شمالی شام میں فرات ڈھال  آپریشن کے علاقے میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں اسپیشل آپریشنز پولیس اہلکار آئتاچ التون اورس جام شہادت نوش کر گئے۔

 محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آپریشنز پولیس آئتاچ مارے سوران میں دہشت گرد تنظیم PKK/PYD کے زیر کنٹرول علاقے میں پولیس  چوکی پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں شہید ہو گئے۔

دوسری جانب  حقاری کے دفترِ گورنر  نے اطلاع دی ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے  خلاف آپریشن میں تین دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں