ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن جاری، غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 24 ہو گئی

عراق کے شمال میں کامیابی سے جاری پنجہ۔ کلید آپریشن کے دائرہ کار میں غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے: ترکی وزارت دفاع

1816349
ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن جاری، غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 24 ہو گئی
teror operasyon.jpg
pence-kilit operasyon.jpg

عراق کے شمال میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن میں غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے آپریشن سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " عراق کے شمال میں کامیابی سے جاری پنجہ۔ کلید آپریشن کے دائرہ کار میں غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے ملیامیٹ کرنا جاری رکھیں گے"۔

دوسری طرف ترکی۔ شام سرحد پر ترک سکیورٹی فورسز پر حملہ پلان بنانے اور جاری کردہ تعلیمات کی وجہ سے سرحد پر متعین ترک سکیورٹی فورسز جوانوں کی شہادت کے ذمہ دار 2 دہشت گردوں کے خلاف ترکی خفیہ ایجنسی MIT کی طرف سے 20 فروری کو عین العرب میں آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں، PKK/YPG کی نام نہاد عین العرب دفاعی کمیٹی  کے نائب سربراہ "روناہی کوبانی" کے کوڈ نیم کے ساتھ رودین عبدالقدیر کو اور نام نہاد YPJ اگزیکٹیو کمیٹی سے "دِلار حلب" کوڈ نیم والی رانیہ ہینان کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں