ترکی: آقار۔ میرزا ملاقات

وزارت دفاع پہنچنے پر حلوصی آقار نے سرکاری مہمان کا فوجی تقریب کے ساتھ استقبال کیا

1815801
ترکی: آقار۔ میرزا ملاقات

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی میرزا کے ساتھ ملاقات کی۔

وزارت دفاع پہنچنے پر حلوصی آقار نے سرکاری مہمان کا فوجی تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

دونوں وزراء نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ و علاقائی دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر دفاع حلوصی آقار کی طرف سے مشترکہ عقائد اور تاریخی و ثقافتی روابط پر زور دیا گیا اور سرحدی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملات میں تجربات کے تبادلے پر تیار ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔

آقار نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت میں تعاون کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

بین الاوفود مذاکرات کے بعد وزیر دفاع حلوصی آقار اور مہمان وزیر دفاع جنرل میرزا نے ترکی اور تاجکستان کے درمیان فوجی فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کئے۔

بعد ازاں آقار اور میرزا برّی افواج کے کمانڈ آفس گئے جہاں انہوں نے آپریشن مرکز کا جائزہ لیا۔



متعللقہ خبریں