ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن میں ایک فوجی شہید

شمالی عراق میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے

1814201
ترکی: پنجہ۔ کلید آپریشن میں ایک فوجی شہید

ترک مسلح افواج کی طرف سے شمالی عراق میں جاری پنجہ۔ کلید آپریشن کے دوران دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہم، اس الیم واقعے میں جان سے محروم ہونے والے عزیز شہید کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم، شہید کے غمزدہ کنبے، ترک مسلح افواج اور باوقار ترک ملّت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے اور صبرِ جمیل کے متمنی ہیں"۔ 



متعللقہ خبریں