ترکی: ایردوان۔ نیہاما ملاقات

ہم یوکرین جنگ کے پُر امن کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1812637
ترکی: ایردوان۔ نیہاما ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہاما کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں 24 فروری سے جاری روس۔ یوکرین جنگ سمیت علاقائی موضوعات اور ترکی۔ آسٹریا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جنگ کے پیدا کردہ انسانی المیے کے خاتمے اور فائر بندی کے لئے ہر موقعے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لئے ضروری ہے کہ استنبول مذاکراتی مرحلے کی حمایت کی جائے۔

انہوں ںے کہا ہے کہ ہم مسئلے کے پُر امن کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے، جنگ کے جلد از جلد خاتمے کے لئے ترکی کے ادا کردہ کردار کی ستائش اور استنبول مذاکراتی مرحلے کے ساتھ تعاون پر آسٹریا کے وزیر اعظم نیہاما کا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں