ترک تعاون و رابطہ ایجنسی   تیکا کی عراقی احیتاج مند بیواؤں کوانسانی امداد

بغداد کے شعب  علاقے میں دہشت گرد  تنظیم داعش کے حملوں کے باعث اپنے   شریک حیات کو کھونے والی   بیواؤں   سے یہ خیراتی کام شروع

1812706
ترک تعاون و رابطہ ایجنسی   تیکا کی عراقی احیتاج مند بیواؤں کوانسانی امداد

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی   تیکا کی جانب سے عراقی دارالحکومت بغداد میں  احتیاج مند کنبوں کو خوردنی  اشیا کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

تیکا کے  بغداد   کے کوآرڈینیٹر  مصطفی یازیجی   کا کہنا  ہے کہ  تیکا نے 6 ہزار خوراک کے پیکٹوں کو  ضرورت مندوں میں  تقسیم کیا  جا رہا ہے،  ہم نے بغداد کے شعب  علاقے میں دہشت گرد  تنظیم داعش کے حملوں کے باعث اپنے   شریک حیات کو کھونے والی   بیواؤں   سے یہ خیراتی کام شروع کیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ہم  موصل، کرکوک، کربلا اور ناصریہ شہروں میں ضرورت مند لوگوں کی بھی مدد کریں گے، یازیجی نے کہا کہ ہم  امسال مجموعی طور پر 6 ہزار خاندانوں تک امداد پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بغداد کے صدر علاقے میں بھی  ضرورت مندوں تک خوراک کی امداد پہنچائی گئی ہے۔

خوراک کی امداد حاصل کرنے والی  ایک عراقی عورت ام مصطفیٰ نے ترکی کی عراق کے لیے انسانی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ترک صدر رجب طیب ایردوان کا ان کی عظیم انسانی امداد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، اللہ تعاولی آپ کے اور آپ کی عوام کے درجات کو بلند کرے۔‘‘

 



متعللقہ خبریں