مشرقی یوکیرین کے شہر  کراماتورسک  کے ریلوے اسٹیشن پر حملے کے بعد ترکی کا بیان

اس المناک واقعے نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کے قیام کی اہمیت اور عجلت کا تقاضا پیش کیا ہے

1809702
مشرقی یوکیرین کے شہر  کراماتورسک  کے ریلوے اسٹیشن پر حملے  کے بعد ترکی کا بیان

ترکی نے مشرقی یوکیرین کے شہر  کراماتورسک  کے ریلوے اسٹیشن پر حملے   سے متعلق اپنے بیان میں فی الفور فائر بندی کا اعلان کرنے کی اپیل  کو  بھر پور طریقے سے دہرایا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں انتہائی افسوس کے ساتھ کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ کراماٹرسک سٹی ٹرین اسٹیشن پر راکٹوں سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد جو انخلاء کے منتظر تھے ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس المناک واقعے نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کے قیام کی اہمیت اور عجلت کا تقاضا پیش کیا ہے تاکہ شہریوں کے با حفاظت انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔

"اس موقع پر، ہم فوری طور پر جنگ بندی اور اس تباہ کن جنگ کو ختم کرنے کے اپنے مطالبے کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں