ترکی: ایردوان۔ علی ییف ملاقات

سربراہان نے برسلز میں منعقدہ 'یورپی یونین کونسل۔آذربائیجان۔آرمینیا اجلاس' میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات پر بات چیت کی: صدارتی محکمہ مواصلات

1809180
ترکی: ایردوان۔ علی ییف ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی صدارتی محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں سربراہان نے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ 'یورپی یونین کونسل۔آذربائیجان۔آرمینیا اجلاس' میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات اور طے پانے والے اتفاقات پر بات چیت کی۔

دونوں سربراہان نے آذربائیجان کے مفادات کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔



متعللقہ خبریں