ترکش  ایئر لائنز کییوکرین، بیلاروس، روستوف اور سوچی کے لیے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع

ترکش  ایئر لائنز  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق یوکرین، بیلاروس، روستوو سے 15 مئی 2022 تک کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں  جبکہ  سوچی کے لیے  پروازیں 18 اپریل 2022 تک منسوخ کر دی گئی  ہیں

1809452
ترکش  ایئر لائنز کییوکرین، بیلاروس، روستوف اور سوچی کے لیے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے میں توسیع

ترکش  ایئر لائنز (THY) نے روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین کی فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے بند کیے جانے کے بعد یوکرین، بیلاروس، روستوف اور سوچی کے لیے پروازیں معطل کرنے کے اپنے فیصلے میں توسیع کر دی ہے۔

ترکش  ایئر لائنز  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق یوکرین، بیلاروس، روستوو سے 15 مئی 2022 تک کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں  جبکہ  سوچی کے لیے  پروازیں 18 اپریل 2022 تک منسوخ کر دی گئی  ہیں۔

ترکش  ایئر لائنز  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ  ٹکٹ کی تبدیلی  اور رقم کی واپسی کے لیے ٹریول  ایجنسیوں ، ترکش  ایئر لائنز  کے دفاتر  اور  ویب سائٹ کے علاوہ

 0 850 333 0 849 پر کال سینٹر کے ذریعے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں