ترک مسلح افواج کا لیبیائی فوج سے تعاون ہمارے لیے باعث مسرت ہے، لیبیا

ہم لیبیائی  فوجی افسران  کے  ترک مسلح افواج کے تجربات سے مستفید   ہونے  کو اہمیت دیتے ہیں

1809226
ترک مسلح افواج کا لیبیائی فوج سے تعاون ہمارے لیے باعث مسرت ہے، لیبیا

لیبیائی  صدارتی کونسل کے نائب صدر عبداللہ الا لافی  نے  ترکیہ  کے لیبیا کے ساتھ عسکری  تعاون  کو سراہا ہے۔

صدارتی کونسل سے جاری کردہ تحریری بیان   کے مطاق لافی  نے دارالحکومت طرابلس  کے  میتیگا  فوجی اڈے   پر متعین  مشترکہ آپریشن  فورسسز کا معائنہ کیا۔

ترکی اور لیبیا کے مابین عسکری تعاون   پر اپنے اطمینان کا اظہار کرنے والے لافی نے بتایا کہ  ہم لیبیائی  فوجی افسران  کے  ترک مسلح افواج کے تجربات سے مستفید   ہونے  کو اہمیت دیتے ہیں۔

ترکیہ اور لیبیا کے درمیان فوجی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لافی نے بتایاکہ  دوطرفہ تعاون کو طرابلس اور انقرہ کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے مطابق عمل میں لایا جانا چاہیے۔

ترکیہ اور لیبیا کی قانونی حکومت کے درمیان نومبر 2019 میں اقوام متحدہ  کی سرپرستی میں  طے پانے والی "سیکورٹی اور فوجی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت" کے دائرہ کار میں ترک مسلح افواج لیبیا میں تربیت، تعاون اور مشاورتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


 



متعللقہ خبریں