سرب صدر کو دوبارہ اپنے منصب پر منتخب ہونے پر ترک صدر کی مبارکباد

ترک صدر نے نتخابی نتائج  کے دوست سربی عوام  کے لیے خیر و خیریت کا وسیلہ ثابت ہونے پر مبنی نیک خواہشات کا اظہا ر کیا

1807182
سرب صدر کو دوبارہ اپنے منصب پر منتخب ہونے پر ترک صدر کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے سرب صدر الیگزنڈر ووجچ کے دوبارہ  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر ایردوان نے   سرب صدر کو دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتخابی نتائج  کے دوست سربی عوام  کے لیے خیر و خیریت کا وسیلہ ثابت ہونے پر مبنی نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔

صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  طویل  مدت سے  مل جل کر نشاط کردہ دوستی  اور فائدہ مند  تعاون  کے ووجچ کے نئے  عہدہ صدارت   میں  اخلاص اور دوستی کے  ماحول میں مزید پروان  چڑھے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری سے جاری جنگ  سے مختلف جہتوں سے پورا خطہ متاثر ہوا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ امن کے قیام کے لیے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے۔ ذمہ دار رہنما کے طور پر اپنے  پیغامات اور اس مشکل دور میں خطے میں مزید استحکام اور سلامتی کے ماحول کے قیام میں برسرِ پیکار رہیں گے۔

 


 



متعللقہ خبریں