ہم مشرقی بحیرہ روم اور قبرصی ترکوں کے حقوق کے تحفظ پر اٹل ہیں، میولود چاوش اولو

کہ قبرصی یونانی  انتظامیہ نے پرانی تجاویز کو ایسے پیش کیا ہے  جیسے کہ  وہ نئی تجاویز ہوں

1805556
ہم مشرقی بحیرہ روم اور قبرصی ترکوں کے حقوق کے تحفظ پر اٹل ہیں، میولود چاوش اولو

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکیہ مشرقی  بحیرہ روم  اور  قبرصی ترکوں کے حقوق کا تحفظ کرنے  میں پُر عزم ہے۔

میولود چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ  کا دورہ کرنے والے شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین  ارطغرل اولو  سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی اپنے  کانٹینٹل شیلف کے حقوق اور مشرقی بحیرہ روم میں ترک قبرص کے حقوق دونوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، چاووش اولو نے کہا کہ "یہ عزم آج بھی قائم دائم  ہے۔ ہمارے کانٹینٹل شیلف کی خلاف ورزی کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں،  یہاں تک کہ ایک سال میں نو بار ایسا ہو چکا ہے  اور ہم نے   بھی اس چیز  کی اجازت  نہ دینے کا بار ہا ذکر کیا  ہے۔

 انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان کی مشرقی بحیرہ روم  سے متعلق  قبرصی ترکوں کے بھی شریک ہونے والی کسی  بین الاقوامی کانفرس   کے انعقاد کی پیشکش   تاحال قائم ہے ،  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے بھی اس حوالےسے  تجاویز پیش کر رکھی ہیں۔

وزیر نے بتایا  کہ قبرصی یونانی  انتظامیہ نے پرانی تجاویز کو ایسے پیش کیا ہے  جیسے کہ  وہ نئی تجاویز ہوں۔

"یہ سفارشات پرانی ہیں اور سنجیدہ نہیں ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو اب حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے اور اس مسئلے کے نچوڑ پر  توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ ترک قبرصی عوام کی خود مختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو  قبول کرنا چاہیے۔  



متعللقہ خبریں