روسی و یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرنا باعث مسرت ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  وہ روسی صدر پوتین اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کرنے کا کہیں گے

1805105
روسی و یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرنا باعث مسرت ہوگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  وہ روسی صدر پوتین اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کرنے کا کہیں گے۔

 صدر ایردوان  نے دورہ ازبکستان کے بعد انقرہ میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

روس۔یوکرین محاذ آرائی کے پر امن تصفیئے کے لیے دونوں صدور سے ملاقات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ  اس وقت ہمارا ہدف دونوں صدور کے درمیان بالمشافہ ملاقات کروانا ہے،امید ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات کا دن جلد ہی طے ہو جائے گا جس کے لیے ہم میزبانی کرنے کو تیار ہیں،اگر دونوں صدور نے ہمارے اس اعتماد کو قابل قبول سمجھا اور جنگ بندی بحال کی تو یہ خوشی کا باعث ہوگا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکیہ یوکرین کی سلامتی کے لیے ضامن ممالک میں سے ایک ہوگا جو کہ خوش آئند لیکن اس کی تفصیلات کی وضاحت کرنا مشروط ہوگا۔

ترک۔اسرائیل تعلقات پر ایردوان نے کہا کہ  عید الفطر کے بعد چار مئی کو اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کے بعد اگر پیش رفت ہوئی تو  دونوں ملک مشرقی بحیرہ روم میں پیٹرول  اور گیس کی تلاش کے کام کو تیز کریں گے جہاں تک سرائیل اور فلسطین کے تنازعے کا سوال ہے تو میں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے کہا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مسجد الاقصی کی زیارت کرنے کی اجازت دیں۔

 

 



متعللقہ خبریں