پاکستان اورترکی کےدرمیان دوستی کےپل کوطلباء مضبوط بنانےکا بیڑہ اُٹھائے ہوئے ہیں: ترک نائب وزیر تعلیم

'جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز' مقابلہ مضمون نگاری کی مہمان خصوصی  ترکی کی نائب وزیر تعلیم   محترمہ  پرفیسر ڈاکٹر م پیتک عسکر تھیں۔ اس تقریب میں  سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی کے علاوہ ممتاز ترک شہریوں نے شرکت کی

1803949
پاکستان اورترکی کےدرمیان دوستی کےپل کوطلباء مضبوط بنانےکا بیڑہ اُٹھائے ہوئے ہیں: ترک نائب وزیر تعلیم

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں "جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز" کی تقریب منعقد ہوئی۔گزشتہ پانچ ساال سے اس تقریب کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

'جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز' مقابلہ مضمون نگاری کی مہمان خصوصی  ترکی کی نائب وزیر تعلیم   محترمہ  پرفیسر ڈاکٹر م پیتک عسکر تھیں۔ اس تقریب میں  سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عباس سرور قریشی ا، سفارتخانہ پاکستان کے سفارتکارو ں ، ستا اور بڑی تعداد میں  ترکی کے شعبہ تعلیم کے  اعلیٰ حکام اور  ممتاز شہریوں نے  شرکت کی۔

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب، مقابلہ مضمون نگاری سفارتخانہ  اور ترکی کی وزارتِ تعلیم کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ   ترکی کے سینئر ہائی اسکول کے طلباء کے درمیان ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ مقابلے کے پانچویں راؤنڈ کا تھیم "پاکستان ترکی برادرانہ تعلقات کا ماضی، حال اور مستقبل"تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکی کی  نائب وزیر تعلیم   محترمہ  پرفیسر ڈاکٹر م پیتک عسکر  نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھائی چارے اور دوستی کے اس پل کو  مزید مضبوط کریں جسے ہمارے آباؤ اجداد نے ماضی  میں قائم کیا تھا۔  مقابلہ مضمون نگاری    " جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ "کا مقصد دونوں ممالک  کے درمیان  تعلیم  کے شعبے میں  تعاون کو مزید فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے بندھن کو  مزید  مضبوط  بنانا ہے۔ نائب وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترکی اور ترک معارف فاؤنڈیشن کے سکولوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاس ہیں۔

اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد  سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ اس سال پاکستان اور ترکی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ  کے 5ویں ایڈیشن کی ایوارڈ تقریب دوستی  اور بھائی چارے کے خوبصورت سفر کا ایک اور خوشگوار لمحے کی عکاسی کرتا ہے۔

سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہپاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ  ترک قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی، جرات اور دور اندیشی اور اس کے عوام کی بہادری کی  بڑی تعریف کی ہے۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور دوستی کے لازوال رشتوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں ممالک کی قیادت کا وژن اس تاریخی رشتے کو مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے اور خاص طور پر  تعلیم اور ثقافت کے میدان  میں دونوں ممالک کے دریان تعاون  بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مقابلہ مضمون نگاری میں  پہلی پوزیشن  صوبہ ترابزون کے اناطولیہ کالج کی طالبہ  قدر  اولو دوز ، دوسری پوزیشن سوبہ حطائے قارلی سو سوشل علوم کالج کے طالبِ علم ابراہیم  دونمیز اور تیسری پوزیشن صوبہ قونیا کے  اناطولیہ کالج  کی طالبہ  ندا اوزمین  نے حاصل کی جبکہ ماشاللہ دیمر، جمرے توانہ  آتا اور  ایزگی گوچر  کو خصوصی ایوارڈز سے نوازہ گیا۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں