پاکستان: 23 مارچ پریڈ میں ترکی اور آذربائیجان کی فوجی یونٹوں نے بھی شرکت کی

تقریب میں پاکستان مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ترکی اور آذربائیجان سے آئی ہوئی فوجی یونٹوں نے بھی پریڈ کی

1800579
پاکستان: 23 مارچ پریڈ میں ترکی اور آذربائیجان کی فوجی یونٹوں نے بھی شرکت کی

پکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے فوجی پریڈ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان کے صدر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے کمانڈروں، ترکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر اور اسلامی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزرائے خارجہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان مسلح افواج کے ساتھ ساتھ ترکی اور آذربائیجان سے آئی ہوئی فوجی یونٹوں نے بھی پریڈ کی۔

تقریب سے خطاب میں صدر عارف علوی نے ملک کو درپیش مشکلات کے مقابل قومی اتحاد و تعاون کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروائی اورعلاقائی امن و سلامتی کے لئے اسلام آباد کے ذمہ دارانہ کردار پر زور دیا ہے۔

صدر علوی نے مقبوضہ جمّوں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی یاد دہانی کروائی اور بھارت کو مظالم کا سلسلہ بند کرنے کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں