ترکی کے پاس ٹیکنالوجی کا پیداواری و برآمدی ملک بننے کے علاوہ اور کوئی راہِ نجات نہیں ہے: اوکتائے

ہمارا ہدف ترکی کو نئی ٹیکنالوجی کی منڈی نہیں اس ٹیکنالوجی کی پیداوار دینے اور دنیا بھر میں برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1799872
ترکی کے پاس ٹیکنالوجی کا پیداواری و برآمدی ملک بننے کے علاوہ اور کوئی راہِ نجات نہیں ہے: اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ "ترکی ملّی ٹیکنالوجی تحریک کو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر کر رہا ہے۔ اس ہلّے کے ساتھ ترکی، ٹیکنالوجی پیدا کرنے اور برآمد کرنے والے ملک کی شکل اختیار کر جائے گا"۔

فواد اوکتائے نے دارالحکومت انقرہ میں 'بیرون ملک اسکالر شپ ہولڈر ویژن و آگاہی تعلیمی' پروگرام سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مقامی و ملّی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ترکی کو نئی ٹیکنالوجی کی منڈی نہیں اس ٹیکنالوجی کی پیداوار دینے اور دنیا بھر میں برآمد کرنے والا ملک بنانے کے ہدف کے ساتھ ہماری شروع کردہ ملّی ٹیکنالوجی تحریک ہر گزرتے دن کے ساتھ مظبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جا رہی ہے"۔

روس۔ یوکرین بحران کے ٹیکنالوجی پر اثرات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ " روس۔یوکرین بحران جیسے علاقائی المیے اس حقیقت کے عکاس ہیں کہ ہر شعبے میں خود کفیل، ٹیکنالوجی کا پیداواری اور برآمدی ملک بننے کے علاوہ ہمارے پاس نجات کا اور کوئی راستہ نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں