ترکی: AFAD نے یوکرین میں گرم کھانے کی تقسیم شروع کر دی

موبائل کچن ٹرالر یوکرین پہنچ گیا ہے اور لوویو میں گرم کھانے کی تقسیم شروع ہو گئی ہے: ترکی محکمہ آفات و ہنگامی حالات

1798993
ترکی: AFAD نے یوکرین میں گرم کھانے کی تقسیم شروع کر دی
afad ukrayna sicak yemek1.jpg
afad ukrayna sicak yemek.jpg

ترکی محکمہ آفات و ہنگامی حالات 'AFAD' نے یوکرین کے علاقے لوویو میں جنگ کے متاثرین میں گرم کھانا تقسیم کیا۔

AFAD کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی یوکرین کے عوام کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں موبائل کچن ٹرالر یوکرین پہنچ گیا ہے اور لوویو میں گرم کھانے کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔

ٹویٹ میں کھانے کی تقسیم کے مناظر بھی شئیر کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوجوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں