دنیا کے بلند ترین1915 چناق قلعے پل کا افتتاح آج ترک صدر کے ہاتھوں ہوگا

اس پل کی وساطت سے ایشیائی اور یورپی براعظموں کے درمیان  فاصلے کو طے کرنے کی مدت  6 منٹ تک کم ہو جائیگی

1797890
دنیا کے بلند ترین1915 چناق قلعے پل کا افتتاح آج  ترک صدر کے ہاتھوں ہوگا

1915 چناق قلعے پل کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان 18 مارچ کو چناق قلع بحری فتح کی 107 ویں سالگرہ کے موقع پر کریں گے۔

4,608 میٹر طویل 1915 چناق قلعے پل جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے "علامتوں کا پل" کے نام سے جانا جاتا ہے "دنیا کا سب سے طویل اسپین پل" ہے اور اپنی انجینئرنگ مہارت کے ساتھ نمایاں ہے، اس کی بدولت ایشیائی اور یورپی براعظموں کے درمیان  فاصلے کو طے کرنے کی مدت  6 منٹ تک کم ہو جائیگی۔

سرخ۔ سفید  رنگوں کے حامل 334 بلند  ٹاور  ترک  پرچم کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہ  اسے ’’ دنیا کے  بلند ترین  ٹاور کے حامل    سسپنشن  برج ‘‘ کا عنوان  دلاتے ہیں۔

صدر ایردوان  1915 چناق قلعے پل کے افتتاح سے قبل  یاد گار شہدا  پر منعقد ہونے والی ’’18 مارچ شہدا کی یاد اور فتح چناق قلعے  کی 107 ویں سالانہ یادگاری تقریب  ‘‘ میں شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں