ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی ملت کی صدیوں پر محیط حسرت کو پورا کریں گے: صدر ایردوان

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کو دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں شامل کر کے اپنی ملت کی صدیوں کی حسرت کو پورا کر دیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

1797407
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنی ملت کی صدیوں پر محیط حسرت کو پورا کریں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کو دنیا کی 10 بڑی اقتصادیات میں شامل کر کے اپنی ملت کی صدیوں کی حسرت کو پورا کر دیں گے"۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں ضلعی سربراہان اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "کل ہم 1915 چناق قلعے پُل کا افتتاح کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پُل ہمارے ترقیاتی اقدامات کی اہم ترین علامتوں میں سے ایک ہو گا۔ ہم اپنے ترقیاتی اقدامات کو اس سطح پر لے آئے ہیں کہ جہاں سے ہم سب سے بڑی جست لے سکتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ پُل دنیا کے اہم ترین پُلوں میں سے ایک ہو گا۔ بلکہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے نمبر ون پُل تیار کیا ہے۔ ہم نے اس پُل کی تعمیر سے ایک ایسی سرمایہ کاری کی ہے کہ جو ہمیں محض 6 منٹ میں ایشیاء سے یورپ  اور یورپ سے ایشیاء پہنچانے کی سہولت فراہم کرتی ہے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب میں ماہِ اپریل میں ریزے۔آرتوین ائیر پورٹ کے افتتاح کا بھی اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں