استنبول میں شدید برف باری کے باعث ترکش ایئرلائنز کی 180 پروازیں منسوخ

ترکش ایئرلائنز پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، 12 مارچ کو استنبول اور صبیحہ گیوکچین  ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی  سے آگاہ کیا ہے

1793871
استنبول میں شدید برف باری کے باعث ترکش ایئرلائنز کی  180 پروازیں منسوخ

استنبول میں شدید برف باری کے باعث ترکش ایئرلائنز نے  60 بین الاقوامی پروازوں سمیت  180 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ترکش ایئرلائنز پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں، 12 مارچ کو استنبول اور صبیحہ گیوکچین  ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی  سے آگاہ کیا ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں کے بارے میں درج ذیل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

"12 مارچ بروز ہفتہ استنبول کے ہوائی اڈے پر 162 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جن میں  صبیحہ گیوکچین  ہوائی اڈے سے  18 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ان میں سے 60 بین الاقوامی پروازیں تھیں اور اس  طرح  کل 180 پروازیں منسوخ کر دی  گئی ہیں ۔

منسوخی کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں