روسی اور یوکیرینی وزرا خارجہ انطالیہ میں ترک وزیر خارجہ کی میزبانی میں یکجا ہوں گے

ان کی دونوں فریقین سے بات چیت میں دونوں وزراء  نے مجھ سے اس میٹنگ میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے، چاوش اولو

1791167
روسی اور یوکیرینی وزرا خارجہ انطالیہ میں ترک وزیر خارجہ کی میزبانی میں یکجا ہوں گے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اعلان کیا کہ وہ 10 مارچ کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں سے سہ فریقی فارمیٹ میں ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہا کہ وہ جمعرات کو انطالیہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا سے ملاقات کریں گے۔

وزارت کے دفتر میں ایک بیان دیتے ہوئے، چاوش اولو نے کہا کہ ان کی دونوں فریقین سے بات چیت میں دونوں وزراء  نے مجھ سے اس میٹنگ میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم خاص طور پر امید کرتے ہیں کہ یہ ملاقات ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ امن اور استحکام کی طرف ایک مثبت قدم ہو۔"

ترکی نے حملوں سے پہلے اور بعد میں فریقین کو ثالثی کی پیشکش کی تھی۔



متعللقہ خبریں