ترکی مضبوط ہونے اور مضبوط رہنے پر مجبور ہے: ایردوان

ترکی اپنی سیاست، اقتصادیات، فوجی طاقت اور سماجی ساخت کے ساتھ مضبوط ہونے اور مضبوط رہنے پر مجبور ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1789636
ترکی مضبوط ہونے اور مضبوط رہنے پر مجبور ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سیاست، اقتصادیات، فوجی طاقت اور سماجی ساخت کے ساتھ مضبوط ہونے اور مضبوط رہنے پر مجبور  ہے۔

صدر ایردوان نے انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی تقریب میں  شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سیاست، اقتصادیات، فوجی طاقت اور سماجی ساخت کے ساتھ مضبوط ہونے اور مضبوط رہنے پر مجبور  ہے۔ ہمارے جنوب سے شمال تک اور مشرق سے مغرب  تک جو حالات ہیں ان پر عقل و وجدان کے ساتھ نظر ڈالنے والا ہر کوئی اس حقیقت کا ادراک کر سکتا ہے۔ ہمارے علاقے کا کوئی بھی واقعہ کوئی بھی پیش رفت اور کوئی بھی بحران ترکی سے لا تعلق نہیں رہا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا انکار ممکن  نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کی کمزور  سیاسی حکومتوں  کے پیدا کردہ خلاوں کو استعمال کر کے ملک کو اپنی مرضی کے مطابق رُخ دینے والے ہمارے عہدِ حکومت میں یہ من مانیاں نہیں کر سکے۔ خاص طور پر صدارتی نظامِ حکومت کے ساتھ یہ راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ کمزور انفراسٹرکچر، اقتصادیات اور فوجی قوت  اور ضعیف حکومتوں والے ممالک کو  نام نہاد انقلابوں کے ساتھ تہس نہس کرنے والوں کو، اپنے ملک و ملت کے ساتھ یک جان ملک،   ترکی  میں  ہمیشہ ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس کے باوجود یہ  ابھی تک کسی نہ کسی طرح کامیاب ہونے کی کوششوں میں ہیں۔  مقامِ افسوس ہے کہ حقیقت  روز روشن کی طرح سب کے سامنے ہونے کے باوجود اقتدار میں آنے کے لئے ملّی ارادے کی جگہ پروجیکٹ اتحاد سے مدد لینے والے اس تاریک سیناریو میں رضاکارانہ طور پر سائیڈ ایکٹروں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں