ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئرلائنز نے اپنی یوکرین کی پروزیں آج سے منسوخ کردیں

ترکش ایئر لائنز  کے ڈائیرکٹر جنرل بلالایکشی  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے، آج یوکرین کے لیے ہماری تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

1784261
ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئرلائنز نے اپنی یوکرین کی پروزیں آج سے منسوخ کردیں

ترکش ایئر لائنز (THY) یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ملک کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دینے   کا اعلان کیا ہے ۔

ترکش ایئر لائنز  کے ڈائیرکٹر جنرل بلالایکشی  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان  میں کہا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے، آج یوکرین کے لیے ہماری تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ترکش ایئر لائنز یوکرین کے دارالحکومت ، کیف کے علاوہ ، کھیرسن، کھارکیو، لیویو، میکولائیو، اوڈیسا اور زاپوریزیہ کے لیے باہمی پروازوں کا اہتمام کر رہا تھا۔

پیگاسس ایئرلائنز نے بھی  یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ملک کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر  نے کا   اعلان کیا  ہے۔

پیگاسس ایئر لائنز کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے  کہ یوکرین کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے، 24.02.2022 کو یوکرین کے لیے ہماری پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ تبدیلیاں یا رقم کی واپسی  کے لیے "flypgs.com/bilet-islemleri" اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے یا 0850 250 67 02 پر  کال کرتے ہوئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں