صدر ایردوان کا دورہ ڈیموکریٹک جمہوریہ کونگو

بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات  اور دو طرفہ  معاہدوں پر دستخط کے بعد  دونوں سربراہان نے  پریس کانفرس کا اہتمام کیا

1781916
صدر ایردوان کا دورہ  ڈیموکریٹک جمہوریہ کونگو

صدر رجب طیب ایردوان کا  جمہوریہ کونگو  کو ویکسین کا مژدہ۔۔

ترک صدر خطہ  افریقہ کے دورے کی پہلی کڑی جمہوریہ کونگو پہنچ گئے۔جہاں پر ان ا استقبال  صدر فیلکس تیش سیکیدی نے سرکاری تقریب کے ساتھ کیا۔

بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات  اور دو طرفہ  معاہدوں پر دستخط کے بعد  دونوں سربراہان نے  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

صدر ایردوان  نے اس موقع پر کہا کہ ’’ترکی۔ افریقہ  سربراہی اجلاس میں قبول  کردہ  اعلامیہ  اور ایکشن پلان  2022۔2026  کے ماتحت دو طرفہ  تعلقات میں ایک روڈ میپ کا تعین کیا گیا ہے۔  ہمارے افریقی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اس دائرہ عمل میں  اخلاص اور بھائی چارے کی بنیاد  پر جاری رہیں گے۔ ‘‘

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک لاکھ کورونا ویکسین اپنے ہمراہ لایا ہوں، وزارت صحت مزید     دس لاکھ سینو واک  اور ایک لاکھ ٹرکو واک  ویکسین  روانہ کرے گی۔

میزبان صدر  نے اس موقع پر کہا کہ ترکی۔ کونگو  ر تعلقات میں یہ ایک تاریخ دن  ہے ، یہ دورہ دونوں ممالک کے   باہمی تعلقات کو مزید  آگے لیجانے میں معاون ثابت ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں