ایدرنے میں ٹھٹھر کر مرنے والے نقل مکانوں کی تعداد 16 ہو گئی

تحصیل اپسالا میں یونانی سرحدی عناصر کی طرف سے واپس دھکیلے گئے اور سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے غیر قانونی نقل مکانوں کی تعداد 16 ہو گئی

1772906
ایدرنے میں ٹھٹھر کر مرنے والے نقل مکانوں کی تعداد 16 ہو گئی

ترکی کے ضلع ایدرنے کی تحصیل اپسالا میں یونانی سرحدی عناصر کی طرف سے واپس دھکیلے گئے اور سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے غیر قانونی نقل مکانوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

کل ترکی کی تحصیل اسپالا کے گاوں مانداکورو کے مقام پر یونانی عناصر کی طرف سے واپس دھکیلے گئے 22 نقل مکانوں میں سے 12 یخ بستہ سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

علاقے میں امدادی کاروائیوں میں مصروف جینڈرمیری، پولیس اور ہنگامی حالات انتظامیہ 'AFAD' کی ٹیموں کو مزید 4 نقل مکانوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ایدرنے گورنر دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ علاقے میں تلاش و بچاو کی کاروائیوں کے دوران نقل مکانوں کی مزید 4 لاشیں ملی ہیں"۔

ٹیمیں علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں