بلاشبہ ہماری زبان کی خوبصورتی سب سے منفرد ہے: ایردوان

جو قوم اپنی زبان کو زندہ نہیں رکھتی وہ آخر کار ایک ایک کر کے اپنے عقیدے اور اپنی خودی سے بھی محروم ہو جاتی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1769584
بلاشبہ ہماری زبان کی خوبصورتی سب سے منفرد ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی زبان کے تحفظ، فروغ اور وسعت  کے لئے  ہماری جدو جہد اصل میں ایک ملّی جدوجہد ہے"۔

صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں یونس ایمرے سال کی مناسبت سے صوتی و بصری میڈیا میں ترکی زبان کے درست استعمال کی تقریبِ تقسیمِ ایوارڈ میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہر زبان اپنے اندر نہایت مہارت سے لکھا گیا ایک شعر ہے۔ بلاشبہ ہماری زبان کی خوبصورتی سب سے منفرد ہے کیونکہ یہ ہماری مادری زبان ہے ۔ ہمارے اجداد کی میراث ہے، ہمارے مستقبل کی ضمانت ہے۔ ترکی زبان کا ہر لفظ ہمارے لئے ایک انمول ہیرے کی طرح  ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی زبان کو زندہ نہیں رکھتی وہ آخر کار ایک ایک کر کے اپنے عقیدے اور اپنی خودی سے بھی محروم ہو جاتی ہے۔ جب تک ہم اپنی زبان  کو ضمانت میں نہیں لیتے ہم اپنے مستقبل   کی بھی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ترکی زبان کے تحفظ، فروغ اور وسعت کے لئے ہماری جدوجہد اصل میں ایک ملّی جدوجہد ہے۔ اس وقت اڈریاٹک سے دیوار چین تک جو زبان سب سے زیادہ بولی جاتی ہے وہ ترکی زبان ہے"۔



متعللقہ خبریں