یوکیرین اور روس مسئلے کا پر امن حل لازمی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعےحل کیا جانا چاہیے

1766766
یوکیرین اور روس  مسئلے کا پر امن حل لازمی ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلیکے اسپیکرمصطفیٰ سشنتوپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مسائل کو پرامن ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

شن توپ جو استنبول میں بے اولو میونسپلٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے مہمان تھے، نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ دنیا تبدیلیوں کے حامل دور میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل ہیں جن کا حل ملتوی کر دیا گیا ہے، اور یہ کہ بلقان، قبرص، شام، عراق، آرمینیا، کریمیا اور یوکرین، خاص طور پر مشرقی یورپ کے مسائل دوسری جنگ عظیم کا سبب تھے لیکن ان کا حل تا حال التوا کا شکار ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعےحل کیا جانا چاہئے۔

"یوکرین اور روس کے درمیان مسائل کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر  اس کے ہمارے خطے اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند نتائج نہیں ہوں گے۔"



متعللقہ خبریں