ترکی کو اپنے منفرد انسانی خزانے کی مدد اور جوش و جذبے سے تعمیر کیا جائے گا: صدر ایردوان

صدر ایردوانان خیالات کا اظہار کل دارالحکومت انقرہ میں بیش تپے  ملت کنونشن  سینٹر میں میں منعقد ہونے والے    زندہ انسانی خزانے، مستقبل کے ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1761219
ترکی کو اپنے منفرد انسانی خزانے کی مدد اور جوش و جذبے سے تعمیر کیا جائے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی کو اپنے منفرد انسانی خزانے کی مدد اور جوش و جذبے سے تعمیر کیا جائے گا۔

صدر ایردوانان خیالات کا اظہار کل دارالحکومت انقرہ میں بیش تپے  ملت کنونشن  سینٹر میں میں منعقد ہونے والے    زندہ انسانی خزانے، مستقبل کے ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  سن  2003 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی جانب سے منظور کردہ غیر محسوس ثقافتی ورثہ کنونشن کا ایک فریق بن چکا ہے  نے  اس فہرست میں سب سے زیادہ ثقافتی شاہکاروں کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں اقدار کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے جو ترکی کی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آنے والے دور میں، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے ماہرین  اور  کاریگروں کی ان  صلاحیتوں کوجو صدیوں پرانے تجربے کی حامل ہیں  کو زندہ رکھا جائے۔



متعللقہ خبریں