ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے: حلوصی آقار

سرحد پار سے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جانے والے حملے ہمارے تحمل کا امتحان لے رہے ہیں: وزیر دفاع حلوصی آقار

1760776
ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے: حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ سرحد پار سے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جانے والے حملے ہمارے تحمل کا امتحان لے رہے ہیں۔

ضلع شان لی عرفا کی آقچا قلعے سرحدی پٹّی پر 3 فوجیوں کی شہادت کا سبب بننے والے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع آقار نے کہا ہے کہ "جوابی آپریشن بتدریج بڑھتی ہوئی شدت اور رفتار کے ساتھ جاری رہیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ 8 جنوری کو آقچا سرحدی پٹّی پر دہشت گردانہ حملے اور نتیجتاً 3 فوجیوں کی شہادت سے فوراً بعد آپریشن شروع کروا دئیے گئے ہیں۔ سرحد پار سے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کئے جانے والے ان حملوں کے مقابل ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کو ہے۔ شہیدوں کا خون نہ تو رائیگاں جانے دیا گیا ہے اور نہ ہی رائیگاں جانے دیا جائے گا۔ ہم نے PKK کے اہداف کو بھرپور شکل میں نشانہ بنایا ہے اور بنانا جاری رکھیں گے۔ 8 جنوری سے اب تک 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا"۔

شام میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ہم اپنے تمام مخاطبین سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں