مسئلہ فلسطین کا پر امن حل اسرائیل کے لیے بھی باعث استحکام ہوگا:ایردوان

در رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین کے لیے اختیار کردہ اقدامات،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھِی ضروری ہونگے

1751436
مسئلہ فلسطین کا پر امن حل اسرائیل کے لیے بھی باعث استحکام ہوگا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  مسئلہ فلسطین کے لیے اختیار کردہ اقدامات،فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھِی ضروری ہونگے، مجھے یقین ہے کہ  القدس میں تمام مذہبی فرقوں کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے  کسی حل کی تلاش ممکن ہو گی ۔

صدر ایردوان نے  ترک یہودی برادری اور اسلامی ممالک میں آباد حاحام  اتحاد کے نمائندوں سے انقرہ میں ملاقات کی  جس میں انہوں نے کہا کہ  بالخصوص مغربی ممالک میں بڑھنے والی اسلام دشمنی،ایںنٹی سیمیٹزم اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف کوششوں میں ہمیں یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،علاوہ ازیں، مشرق وسطی میں  امن و استحکام  کے ماحول کی بحالی کے لیے بھی مل کر کوششیں صرف کرنا ہونگی ۔

صدر نےخواہش ظاہر کی  کہ تین آفاقی مذاہب  کے مقدس مقامات کی حامل یہ  سرزمین فساد اور جنگ سے  ماحول سے پاک رہے ،ترکی چاہتا ہے کہ شرق وسطی میں تمام رنگ و نسل،مذاہب،نسلی و لسنانی گروہ امنو آشتی کے دامن میں زندگی گزاریں۔

صدر نے حکومت اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطی کے مسائل کا حل امن و امان میں پنہاں ہے،القدس سمیت فلسطینی تنازعے کےلیے تفصیہ طلب کوششیں فلسطین سمیت اسرائیل میں بھی امن و استحکام کا باعث بنیں گی جس کے لیے میں  اسرائیلی صدر ہرزوگ اور وزیراعظم نفتالی بیینیٹ سے مذاکرات کو جانبر کروانے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی امن کوششیں اگر سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی ہونگی تو یہ خطے میں امن کا وسیلہ بن سکے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں