انقرہ میں پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب

ترکی کے علاقے کیچی اورین میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ترکی میں پاکستانی سفیر محمد سائرس  سجادقاضی نے کہا: "یہ قتل عام ہماری تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک تھا جس نے ہر پاکستانی کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا تھا۔"

1749206
انقرہ میں  پشاور کے شہدا کی یاد  میں تقریب

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان میں 2014 میں  پشاور دہشت گردانہ حملے جس میں  140 افراد  شہید جن میں اکثریت بچوں کی تھی  کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا  ۔

ترکی کے علاقے کیچی اورین میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ترکی میں پاکستانی سفیر محمد سائرس  سجادقاضی نے کہا: "یہ قتل عام ہماری تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک تھا جس نے ہر پاکستانی کو صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا تھا۔"

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بحیثیت قوم ہم عہد کرتے ہیں کہ آئندہ کبھی بھی ایسے سانحات رونما ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سفیر ِ پاکستان نےترک عوا م کا شکریہ اداکرتے ہوئے   کہا کہ ترکی پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلےغم کی اس گھڑی میں   پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔"

اس تقریب میں کیچی اورین  میونسپلٹی اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کیچی اورین میں بلدیہ نے 140  شہد کی یاد میں  140 در خت  لگا رکھے ہیں۔

سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ہر شہید کی یاد میں  ایک درخت لگانے  سے غمزدہ خاندانوں اور پاکستانی قوم کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار ہے۔  ان در ختوں  سے  ہمارے بچوں کی یاد کو ہمیشہ ترکوں اور ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

یاد رہے سن 2014 میں پاکستان کے شہر پشاور میں آرمی کے زیر انتظام اسکول پر حملے میں بچوں سمیت  140 افراد ہلاک ہوئے تھے۔  اس  حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔  

متعللقہ خبریں