ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) تیکا کی جانب سے صومالیہ کے معذور افراد کو وہیل چئیر کا عطیہ

موغادیشو میں ترکی کے سفیر مہمت یلماز اور TIKA صومالیہ کے کوآرڈینیٹر الہامی تورس نے وہیل چیئرز کی ترسیل کی تقریب میں شرکت کی

1746784
ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) تیکا کی جانب سے  صومالیہ کے معذور افراد کو وہیل چئیر کا عطیہ

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے صومالیہ میں ضرورت مند لوگوں کو وہیل چیئر کی امداد فراہم کی ہے ۔

موغادیشو میں ترکی کے سفیر مہمت یلماز اور TIKA صومالیہ کے کوآرڈینیٹر الہامی تورس نے وہیل چیئرز کی ترسیل کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتورس نے کہا کہ "معذور ہونا کوئی کمی یا خامی نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہماری روح اور دل معذور نہیں ہیں۔

 انہوں نے صومالیہ کے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کے استعمال کے لیے تقریباً 100 معذور افراد کو کرسیاں فراہم کی ہیں، تورس نے مزید کہا کہ وہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں معذور افراد کو مزید فعال بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں