ترکی: بحیرہ اسود میں پہلا گہرے سمندر کا کنواں، قانونی نے تجربات کامیابی سے مکمل کر لئے

قانونی ڈرلنگ بحری جہاز نے سقاریہ گیس فیلڈ میں پہلے گہرے سمندر کے کنوئیں کے تجربات کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں: ترکی پیٹرولیئم کارپوریشن

1744456
ترکی: بحیرہ اسود میں پہلا گہرے سمندر کا کنواں، قانونی نے تجربات کامیابی سے مکمل کر لئے

ترکی کے قانونی ڈرلنگ بحری جہاز نے بحیرہ اسود میں جاری گہرے سمندر کے کنووں کے تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

ترکی پیٹرولیئم کارپوریشن TPAOنے جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قانونی ڈرلنگ بحری جہاز نے سقاریہ گیس فیلڈ میں 150 دن اور 24 گھنٹے تک فعال کاروائی کر کے بحیرہ اسود کی گہرائیوں میں پہلے گہرے سمندر کے کنوئیں کے تجربات کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں۔

پیغام کے ساتھ شئیر کئے گئے انفوگرافک سے موصول معلومات کے مطابق پہلے گہرے سمندر کے کنوئیں کے تجربات ترک علی۔2 کنوئیں پر کئے گئے۔

جہاز نے 2154 میٹر آبی گہرائی اور ڈرلنگ کے نتیجے میں 3950 میٹر کُل گہرائی کے کنوئیں کے تجربات کئے۔

واضح رہے کہ 42 میٹر چوڑا اور 227 میٹر لمبا قانونی ڈرلنگ بحری جہاز، فاتح ڈرلنگ بحری جہاز کے بحیرہ اسود میں دریافت کردہ گیس کے کنووں پر تجرباتی کاروائیاں کر رہا تھا۔



متعللقہ خبریں