ترکی نے اپنے فلائی نیٹ ورک سے دنیا کے 128 ممالک کے 335 مقامات تک رسائی حاصل کرلی

ترکی  جو "دنیا کا ٹرانزٹ سینٹر" بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس  سے  فائدہ اٹھانے کے لیے 2002 سے ایوی ایشن پالیسی کے فریم ورک کے اندر موثر  طریقے سے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

1744125
ترکی نے اپنے فلائی نیٹ ورک سے دنیا کے 128 ممالک کے 335 مقامات تک رسائی حاصل کرلی

ترکی اس سال 128 ممالک  کے  335 مقامات  تک رسائی حاصل کرتے دنیا کا سب سے بڑا فلائٹ نیٹ ورک" والا ملک بن گیا ہے۔

ترکی  جو "دنیا کا ٹرانزٹ سینٹر" بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس  سے  فائدہ اٹھانے کے لیے 2002 سے ایوی ایشن پالیسی کے فریم ورک کے اندر موثر  طریقے سے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہری ہوا بازی میں کی گئی سرمایہ کاری اور اس شعبے میں ضوابط کی بدولت ترکی نے عالمی اوسط سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

ترکی 2020 میں مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں اور یورپی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

2003 میں 50 ممالک میں 60 مقامات کے لیے پروازیں چلانے کے بعد، ترکی اس سال 128 ممالک کے  335 مقامات تک رسائی حاصل  کرچکا ہے اور  اس طرح ترکی دنیا کے سب سے بڑے فلائٹ نیٹ ورک" والے ممالک کی حیثیت اختیار  کرگیا ہے۔

ترکی کی شہری ہوا بازی میں عالمی سطح پر پذیرائی  دراصل  استنبول ایئرپورٹ سے ہوئی ۔

تمام غیر ضروری رکاوٹوں سے پاک اور سبز ہوائی اڈہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جس کا افتتاح  29 اکتوبر 2018 کو  ہوا تھا۔

گزشتہ سال، استنبول ایئرپورٹ یورپی مسافروں کی ٹریفک کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر تھا۔



متعللقہ خبریں