ترکی کی جانب سے نائجر پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں نائجر کے تیرا/تلبیری علاقے میں جی 5 ساحل جوائنٹ فورس کے لیے مختص بیس پر دہشت گردانہ حملے میں نائیجر سیکورٹی فورس کے 29 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیھٹنے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

1743354
ترکی کی جانب سے نائجر پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکی نے نائجر کی مالی سرحد پر جی 5 ساحل جوائنٹ فورس کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں نائجر کے تیرا/تلبیری علاقے میں جی 5 ساحل جوائنٹ فورس کے لیے مختص بیس پر دہشت گردانہ حملے میں نائیجر سیکورٹی فورس کے 29 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیھٹنے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میںکہا گیا ہے کہ ، "ہم دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے فوجیوں کے خاندانوں اور نائجر کے دوست اور برادر لوگوں اور حکومت کے ساتھ اپنی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔"

نائیجر میڈیا نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے جی 5 ساحل فورس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 29 فوجی مارے گئے اور اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں  میں 79 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں