ابراہیم قالن کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے جامع ٹیلی فون بات چیت

بات چیت میں  دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون  کے فروغ  اور عالمی و علاقائی  معاملات زیر غور آئے

1736282
ابراہیم قالن کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے جامع ٹیلی فون بات چیت

صدارتی  ترجمان ابراہیم قالن نے  امریکی  قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بت چیت کی ۔

صدارتی دفتر ِ ترجمان   کی جانب سے جاری کردہ   بیان کے مطابق اس بات چیت میں  دو طرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، دفاعی تعاون  کے فروغ  اور عالمی و علاقائی  معاملات پر غور  کیا گیا۔

اس ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال و انسانی امداد، شام کی زمینی سالمیت اور اسے دہشت گردوں سے پاک کیے جانے، لیبیا کے سیاسی  سلسلے اور  انتخابات، بالائی قارا باغ میں امن و استحکام کو پائیدار حیثیت  دیے جانے، یوکیرین کے مشرقی علاقوں کی پیش رفت  پر خدشات، بیلا روس ۔ پولینڈ سرحدوں پر  کشیدگی  کے  حل اور مشرقی  بحیرہ روم  کے معاملات کا   جامع طور پر جائزہ لیا گیا۔

اس گفتگو میں علاوہ ازیں صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن  کے مابین  اطالوی دارالحکومت  روم   میں جی۔20 کے دوران  طے پانے والی مطابقت طے پانے والے  مشترکہ سٹریٹیجک  میکانزم  کی تفصیلات  بھی زیر غور آئیں۔

 



متعللقہ خبریں